loader

صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت کےلئے خطرہ ہیں: نینسی پیلوسی

  • Created by: editor
  • Published on: 15 Aug, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جمہوریت کو کمزور بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص ملک میں جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے پوسٹل بیلٹ کی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بات در اصل یہ ہے کہ وائٹ ہاوس نے محکمہ پوسٹ کو کبھی دل سے قبول نہیں کیا ہے کیونکہ یہ ایک آزاد ادارہ ہے اور حکومت کی نگرانی میں نہیں آتا۔ امریکہ میں ہر شخص کو یہ اختیار حاصل ہے کہ اگر وہ پولنگ اسٹیشن نہ جانا چاہے تو اپنا ووٹ ڈاک کے ذریعے بھی ڈال سکتا ہے جسے امریکی قانون میں ایبسنٹ بیلٹ بھی کہا جاتا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو دیکھتے ہوئے توقع یہی کی جارہی ہے کہ دسیوں لاکھ امریکی شہری تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پولنگ سٹیشن جانے کے بجائے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کو ترجیح دیں گے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل پوسٹل ووٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ 

Related Posts