loader

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

  • Created by: editor
  • Published on: 03 Nov, 2021
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

 وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہلی ترجیح عوام کی تکالیف کا تدارک ہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے، اور وزیراعظم کا قوم سے یہ خطاب آج شام نشر کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم غریب اور متوسط عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، جب کہ اہم قومی معاملات پر بھی بات کریں گے۔ 

Related Posts