loader

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، ایوی ایشن ڈویژن کو ایڈوائزری الرٹ جاری۔

  • Created by: editor
  • Published on: 28 Aug, 2020
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، ایوی ایشن ڈویژن کو ایڈوائزری الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔کراچی کے مکین مزید بارشوں کے لئے تیار رہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کو کراچی میں تیزبارش سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظرمناسب انتظامات کیے جائیں، سندھ میں تیزبارشوں کا نیا سلسلہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں گزشتہ دنوں بارش کے سبب جمع ہونے والے پانی کی نکاسی تاحال نہیں ہوسکی، ڈیفنس اور کورنگی کراسنگ ابھی تک زیر آب ہیں، طوفانی بارش سے نرسری فرنیچر مارکیٹ میں پانچ سے سات فٹ تک پانی جمع ہوا، دکانوں میں پانی داخل ہونے سے قیمتی فرنیچر خراب ہوگیا۔ بارش کے بعد سے متعدد علاقوں میں تاحال بجلی بھی بحال نہ ہوسکی۔ قائد آباد، گلشن حدید، گلشن معمار میں بجلی کی بندش کو 24 گھنٹے گزر گئے۔ 

Related Posts