loader

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا آج سے آغاز۔

  • Created by: editor
  • Published on: 12 Sep, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

قطر میں تاریخی بین الافغان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے، طالبان اور افغان حکومت میں پہلی بار براہ راست مذاکرات ہوں گے۔طالبان مذاکراتی ٹیم کی قیادت مولوی عبدالحکیم کر رہے ہیں۔ افغان حکومت کے وفد کی سربراہی معصوم استنکزئی کریں گے۔ افغان وفد میں خواتین بھی شامل ہیں، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی دوحہ پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن عمل میں ہماری بھرپور حمایت جاری رہے گی۔ 

Related Posts