loader

اللہ کا شکر ہے ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے: فواد چوہدری

  • Created by: editor
  • Published on: 15 Sep, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

اسکول کھلنے پر حکومتی وزرا بھی اللہ کا شکر ادا کرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے ، وبا ایسی خوفناک تھی کہ اسکول کا پہلا دن آنے میں مہینے لگ گئے ۔ کورونا کے بعد اسکولز دوبارہ کھلنے پر فواد چوہدہے ری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وبا ایسی ہی خوفناک تھی کہ اسکول کا پہلا دن آنے میں مہینے لگ گئے ، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ آج ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے ، جس پر تعلیم کے تمام وزرا ، حکومتی ارباب اختیار کا شکریہ ، جنہوں نے تمام تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئےفیصلے کیے ، خدا سب کے بچوں کو لمبی عمر اور قسمت دے ۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بندکردیے گئے تھے ، جو آج 6 ماہ بعد دوبارہ کھل گئے ہیں ، جہاں ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں ، کورونا کی وجہ سے بچوں اور اساتذہ کیلئے فیس ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے ، بچوں کے درمیان مناسب فاصلہ بھی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ کوروناسے بچاؤکی ہدایات بھی آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام سی ای اوز اسکولز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ طلبا کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، گروپ اے، کی کلاسیں سوموار، بدھ اور جمعہ کو ہونگی اور گروپ بی کی کلاسیں منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ہوں گی ۔ 23ستمبرسے چھٹی ، ساتویں اورآٹھویں جماعتوں کا تدریس کاعمل بحال ہوگا جبکہ 30ستمبرسے پرائمری کلاسیں بھی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

Related Posts