loader

ریکو ڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے: عاصم باجوہ

  • Created by: editor
  • Published on: 18 Sep, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی بنک ٹربیونل کا ریکو ڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی بنک ٹربیونل کا ریکو ڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے، ٹربیونل نے پاکستان کو 6ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے،وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کو کان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات بھی دی ہیں۔کان کنی کی ترقی اور منظم انداز میں امور کی انجام دہی کیلئے اقدامات جاری ہیں،اصلاحات سے مقامی سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کو فروغ ملے گا۔ 

Related Posts