loader

فرقہ واریت پھیلانے کی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے: پاکستان

  • Created by: editor
  • Published on: 19 Sep, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ قوم متحد ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت مسلسل غیرملکی وکیل مقرر کرنے پراصرار کر رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر غیرملکی وکیل مقررکرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ ہندوستان کو بتا دیا کہ ہماری عدالت میں غیرملکی وکیل پیش نہیں ہوسکتا۔دہشتگردی کے حوالے سے زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے، بھارت پاکستان میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، قوم متحد ہے۔ان کا کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی سیکیورٹی ضرورت سے زیادہ ہتھیار اکٹھے کر رہا ہے، اسلحے کی دوڑ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ بن گئی، ہمسایہ ملک دنیا میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر مچل بیچلیٹ کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور شہریوں کے خلاف پیلٹ گنز کے اندھا دھند استعمال پر ایک بار پھر تشویش ظاہر کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ وادی میں پرتشدد واقعات میں دو صحافیوں کو بھی شہید کیا گیا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف کے وارنٹس پہنچا دئیے گئے۔ 

Related Posts