loader

...بلدیہ کوٹلی کی طرف سے

  • Created by: admin
  • Published on: 21 Jan, 2019
  • Category: News / weather
  • Posted By: Admin

Post Info

ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدکے مختلف جگہوںکے اچانک دورے‘صفائی کے نظام کوچیک کرتے ہوئے موقع پرہدایات بھی دیں

کوٹلی بلدیہ کوٹلی کی طرف سے صفائی مہم کامیابی سے جاری۔بارش کے دوران بھی بلدیہ کے سینٹری ورکرزصفائی مہم میںشریک۔ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدکے مختلف جگہوںکے اچانک دورے۔صفائی کے نظام کوچیک کرتے ہوئے موقع پرہدایات بھی دیں۔مختلف سیاسی وسماجی شخصیات،سول سوسائٹی اوراہلیان علاقہ نے بلدیہ کی طرف سے کی جانے والی صفائی مہم کوزبردست الفاظ میںسراہا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی خصوصی ہدائت پرایڈمنسٹریٹربلدیہ وسٹی صدرپاکستان مسلم لیگ ن سردارمحمدزاہدنے کوٹلی سٹی کوصاف ستھراوکشادہ بنانے کے لےے کمرکس لی۔صفائی کے پہلے مرحلے میںلاری اڈہ،گرلزکالج روڈ،چغتائی محلہ،جامع محلہ،بلیاہ محلہ،پرانابازار،حسن روڈ،شہیدچوک کے بعددوسرے مرحلے میںہاﺅسنگ سکیم،آبشار چوک،صادق آباد،ہوائی جہازگراﺅنڈ روڈ،ہسپتال گلی تاکچہری ،ڈریم لینڈگلی ودیگرجگہوںپرصفائی کے عمل کے بعدبلدیہ کوٹلی اب تیسرے مرحلے میںرولی گلی،رولی بائی پاس،ایکسچینج گلی،منڈی روڈ،مندرمحلہ،تھلیرکالونی ودیگرملحقہ جگہوںپرصفائی کاعمل تیزی سے جاری۔ایڈمنسٹریٹربلدیہ وسٹی صدرپاکستان مسلم لیگ ن سردارمحمدزاہد نے مختلف جگہوںپرصفائی کے عمل کاجائزہ لینے کے بعدگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کوٹلی سٹی کوصاف ستھرا،کشادہ اورماڈل سٹی بنانے کے لےے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیںگے کوٹلی شہرمیرااپناشہرہے انشاءاللہ تعالیٰ اس کوصاف ستھرا،تجاوزات سے پاک اورمثالی سٹی بناکردم لونگاوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،چیف سیکرٹری آزادکشمیر،وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کی ہدایات کی روشنی میںبلدیہ کوٹلی مکمل عمل درآمدکررہی ہے بلدیہ کے سینٹری ورکرزصبح شام مختلف شفٹوںمیںمختلف ایریازمیںصفائی کے عمل کوجاری رکھے ہوئے ہیںاورمیںخودموقع پربھی جاکرصفائی ستھرائی کے عمل کوچیک کرتاہوںبلدیہ کے کسی بھی اہلکارکی طرف سے اگرصفائی ستھرائی کے عمل میںکسی بھی قسم کی غفلت دیکھی گئی تواس کے خلاف تحت ضابطہ وقانون کاروائی کرونگا میرے دروازے شہریوںکے لےے چوبیس گھنٹے کھلے ہیںاورمیراموبائل نمبربھی آ ن ہے شہری کسی بھی شکائت یاصفائی نہ ہونے کی صورت میںمجھ سے فوری رابطہ کریںانشاءاللہ بروقت شکائت کاازالہ کیاجائے گاانہوںنے کہاکہ اس ضلع کوصاف ستھرابنانے کے لےے شہریوں اورتاجربرادری سمیت ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکاتعاون ناگزیرہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی خصوصی ہدائت پرآزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی کوبھی کلین ،گرین اورصحت وصفائی کے حوالہ سے مثالی شہر بنائیںگے اس سلسلہ میںمیونسپل کارپوریشن کوٹلی اپنے تمام تروسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے شہرکونیٹ اینڈکلین بنائیگی انہوںنے کہاکہ شہری بھی ماحول کوصاف ستھرارکھنے کے لےے اپناکرداراداکریںہم آج سے کوٹلی شہرکی صفائی کے لےے نئی حکمت عملی مرتب کرکے میدان میںاترے ہیںجلد شہرکوصاف ستھرابنادینگے تمام شہری اوراسٹیک ہولڈرزصفائی مہم میںہمارا ساتھ دیں۔وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کی طرف سے بھی ہدایات کے مطابق ضلع کوٹلی بالخصوص کوٹلی شہرکوصاف ستھرا،کشادہ اورمثالی بنانے کے لےے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ 

Related Posts