loader

تھائی لینڈ کے مزید پانچ ہاتھی ہلاک تعداد 11 تک جا پہنچی

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Oct, 2019
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

تھائی لینڈ میں جنگلی حیات کے عہدیداروں نےبتایا کہ انہوں نے ایک آبشار کے نیچےسے  پانچ مزید جنگلی ہاتھیوں کی لاشیں برآمد کیں جہاں گذشتہ ہفتے کے آخر میں چھ دیگر ہاتھیوں کی لاشیں ملی تھیں۔نیشنل پارکس ، وائلڈ لائف کے ترجمان نے بتایا یہ لاشیں ایک ڈرون کے ذریعے دریافت کی گئیں۔ پارک کے عہدیداروں نے بتایا کہ  بارشوں کے موسم میں ندیوں میں عام طور پر پانی بھر جاتا ہے۔ موجودہ صورت حال میں  ہاتھیوں کی ہلاکت کی سب سے زیادہ تعداد 11سامنے آئی  ہے۔ اسی آبشار پر تقریبا تیس سال قبل آٹھ ہاتھی ہلاک ہوگئے تھے۔اس پارک میں ہاتھیوں کی آبادی 300 کے قریب بتائی جاتی ہے۔ 

Related Posts