loader

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی ریٹ 13-25فیصد تک برقرار کرنےکا اعلان کردیا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 23 Nov, 2019
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، آئندہ 2 ماہ پالیسی ریٹ 13.25 فیصد تک برقراررہے گی،شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، آئندہ مہینوں میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دوماہ کیلئے پالیسی ریٹ 13.25فیصد تک برقراررہے گی، شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار ابھی بلند سطح پر ہے۔ آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھ رہے ہیں۔رواں مالی سال افراط زر11سے 12 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کاروباری ادارے مہنگائی میں کمی کیلئے کوشاں ہے۔ آٹوانڈسٹری، صنعت اور سیمنٹ ، فولاد کی صنعتوں کی نمو میں کمی آئی ہے۔مجموعی پیداواری کی شرح نمو 3.5 فیصد رہے گی۔ جاری کھاتوں میں بہتری آئی ہے۔یکم جنوری 2019ء سے 15نومبر تک مجموعی ذخائر میں 1.16ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔جولائی تااکتوبر2019ء تک ٹیکس وصولیوں میں 16.2فیصد کا اضافہ ہو اہے۔جون 2019ء سے روپے کی قدر میں 5.6فیصد کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب دو روزہ پاکستان انوویٹو فنانس فورم پیر سے شروع ہو گا۔ 

Related Posts