loader

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 14 پیسے فی یونٹ اضافہ کا نوٹیفیکیشن کردیا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 27 Nov, 2019
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

: نیپرا نے بجلی 14 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر 14ارب 78کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آج نیپرا نے گزشتہ ہفتے کی گئی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی ہے۔ بجلی مہنگی کرنےکی منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہئ جس کے بعد صارفین پر سالانہ 14ارب 78کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ یاد رہے کہ 21 نومبر کو بھی نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی اور یہ اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ 

Related Posts