loader

برکینا فاسو میں چرچ پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 14افرادہلاک اور متعدد زخمی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 02 Dec, 2019
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

افریقی ملک برکینا فاسو میں واقع چرچ میں عبادت کے دوران مسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔ شہر ہانتو کورا کے چرچ میں سروس کے دوران بندوقوں سے مسلح افراد داخل ہوئے اور عبادت میں مصروف لوگوں پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد ملزمان سکوٹر پر فرار ہو گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ اکتوبر ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں 15 نمازی جاں بحق ہو گئے تھے۔ گذشتہ چند سال کے دوران برکینا فاسو میں دہشتگردی کے واقعات میں سینکڑوں لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
 

Related Posts