loader

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر موٹرسائیکل بم حملہ، 2 افراد شہید اور17زخمی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 08 Jan, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر موٹرسائیکل بم حملے میں 2افراد شہید جبکہ سکیورٹی اہلکاروں سمیت17افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور قریبی دکانوںکو نقصان پہنچا جبکہ دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پرواقع لیڈی ڈفرن ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر نصب بم کے ذریعے ایف سی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں2افراد اکرم اور ایک نامعلوم شخض شہید جبکہ5 سیکورٹی اہلکاروں نائیک سجاد ،لانس نائیک عاصم، سپاہی قمر، اختر، ریاض سمیت17افراد نثار احمد، محمد وارث، عمر خان ، رازگل ، باران ،محمد ہاشم ،عبدالخالق ،ذبیح اللہ ،عمر زمان ،عبدالغفار،محمد شعیب، محمد روشن زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طور پر سول ہسپتال اورسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں ،دکانوں اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس اورایف سی نے مزید تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کوئٹہ دھماکے کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، حساس مقامات، عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگر عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کیں ہیں۔وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ، وزیر داخلہ بلوچستان و دیگر سیاسی رہنمائوں نے دھماکہ کی مذمت کی ہے۔ 

Related Posts