loader

ڈینگی سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 20 ہو گئی

  • Created by: editor
  • Published on: 24 Sep, 2019
  • Category: Fitness / Fitness
  • Posted By: Editor

Post Info

ڈینگی سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 20 ہو گئی
اسلام آباد (انٹرنیشنل میڈیا ) پاکستانی محکمہ صحت کے حکام جنوبی ایشیائی ملک میں ڈینگی بخار کے پھیلنے سخت پریشان ہیں اور حالیہ مہینوں میں 10،000 سے زیادہ واقعات اور 20 اموات ہو چکی ہیں
ڈینگی بخار کی علامات کے حامل مزید مریض تمام بڑے شہروں کے اسپتالوں میں متواتر پہنچ رہے تھے ، جس نے ملک کے صحت کے ناقص نظام پرسوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے ۔
مشیر صحت ، ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اب تک 10،013 ڈینگی کے واقعات کی اطلاع ملی ہے اور وہ بیماری میں مبتلا مریضوں کو مفت طبی امداد فراہم کررہے ہیں ۔
مچھر سے پیدا ہونے والے وائرل انفیکشن سے ہر سال پاکستان میں درجنوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔
 

Related Posts