loader

اماراتی ولی عہد نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر فنڈ دینے کا اعلان کر دیا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 03 Jan, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

ڈالرز کی برسات، اماراتی ولی عہد نے پاکستان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا، شیخ محمدبن زیدالنہیان کی خلیفہ فنڈ برائے انٹرپرائز ڈیولپمنٹ کو پاکستان کو 20 کروڑ ڈالرز کے فنڈز فراہمی کی ہدایت، رقم پاکستان میں اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی مدد کے لیے خرچ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی ولی عہد شیخ محمدبن زیدالنہیان کی جانب سے پاکستان کیلئے خصوصی معاشی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت 20 کروڑ ڈالرز کی گرانٹ دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اماراتی ولی عہد نے متحدہ عرب امارات کے خلیفہ فنڈ برائے انٹرپرائز ڈیولپمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کو 20 کروڑ ڈالرز کے فنڈ ریلیز کیے جائیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ رقم پاکستان میں اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی مدد کے لیے خرچ ہو گی۔مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کیلئے 20کروڑڈالرامداد کا اعلان کرنے پر اماراتی ولی عہد سے خصوصی اظہار  تشکر کیا ہے۔ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ رقم چھوٹےکاروبار کےفروغ پرخرچ ہوگی۔ امدادکااعلان دونوں ملکوں کےدمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کااظہارہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ولی عہد کے ہمراہ کابینہ ارکان اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان آمد پر نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم ہائوس میں شیخ محمد بن زید النہیان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات زیر بحث لائے گئے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے ولی عہد اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطح کے رابطوں اور دو برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بتدریج پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

Related Posts