loader

بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیےآن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع۔

  • Created by: editor
  • Published on: 18 Jan, 2020
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

پی سی بی نے سیریز کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار ٹکٹوں کی قیمت کم رکھی ہے۔ شائقين ٹکٹ آن لائن بک کراسکتےہيں،ٹکٹ کی کم سےکم قيمت500روپےہے۔ پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے 10 انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے میں دستیاب ہیں۔ 4 انکلوژرز کے ٹکٹس 1000 روپے میں دستیاب ہیں۔ عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹس 2000 روپے میں دستیاب ہیں۔ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے ٹکٹس 4000 روپے میں دستیاب ہیں۔ پاک بنگلہ ديش ٹی 20 ميچز24 ، 25 اور 27 جنوری کولاہور کے قذافی اسٹیڈیم ميں ہونگے۔ اس کے علاوہ ٹی 20 سیریز کے لیے کرکٹ کیمپ کا آغاز جمعہ 17 جنوری سے ہوگیا ہے،کیمپ 22 جنوری تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے دوران 18 ، 19 اور 21جنوری کو پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔ سابق کپتان شعیب ملک اور حارث رؤف 2 روز کی تاخیر سے کیمپ جوائن کریں گے۔ شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے لئے بنگلہ دیش اور حارث رؤف بگ بیش لیگ کے لئے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کريں گے۔ ٹیم میں احسان علی،عماد بٹ، حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ عماد وسيم ،محمد رضوان ، شاداب خان ، شاہين شاہ آفريدی ٹيم ميں شامل ہیں۔ محمد حفيظ اور شعيب ملک کی ٹيم ميں واپسی ہوئی ہے۔ محمد حسنين، موسیٰ خان، محمد رضوان، عثمان قادر بھی ٹيم کا حصہ ہیں۔

 

Related Posts