loader

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اورگھریلو سلنڈر کی قیمت میں 277 روپے کا اضافہ کردیا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 01 Jan, 2020
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 277 روپے کا اضافہ کردیا۔بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا، اوگرا نے جنوری 2020ءکے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر میں 277 روپے اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں بھی20 ہزار 121 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ پیداواری قیمت اضافے کے بعد 69 ہزار 971 سے بڑھ کر اب 90 ہزار 93 روپے ہوگئی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گلگت اور اسکردو میں ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی قیمت 2150 اور فی کلو 200 روپے میں دستیاب ہوگی، جب کہ کھلی ایل پی جی گیس اب 129 روپے فی کلو سے بڑھ کر 155 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1513 روپے کی جگہ 1791 روپے ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میںبھی 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔عوام کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے، عوام مطالبہ کر رہی ہے کہ حکومت یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے، مہنگائی کا طوفان پہلے ہی بہت ہے اور اب عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔۔اس حوالے سے عمران خان کو الیکشن سے قبل کیے وعدے بھی یاد دلائے گے، انہیں یاد دلایا کہ وہ کس طرح وعدے کرتے تھے کہ حکومت میں آنے کے بعد عوام کی بھلائی کا سب سے پہلے سوچا جائے گا اور ٹیکسز کا بوجھ کم کیا جائے، لیکن جب سے عمران خان حکومت میں آئے ہیں، تب سے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ 

Related Posts