loader

روس نے آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز ہائپر سانک میزائل نصب کردیے۔

  • Created by: editor
  • Published on: 28 Dec, 2019
  • Category: Technology / Technology
  • Posted By: Editor

Post Info

ان جدید ترین ہائپر سونک میزائلز کا نام ایونگارڈ ہے جو آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز ہیں اور اگر میزائل شکن کے ذریعے انہیں روکنے کی کوشش کی جائے تو یہ راستہ اور بلندی تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور میزائل دفاعی نظاموں کو ناکام بنادیتے ہیں۔ روس کے مطابق ان بین البراعظمی میزائلز کی رینج 6 ہزار کلومیٹر تک ہے اور یہ دو میگا ٹن ایٹمی اسلحہ ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ انہیں اورنبرگ کے خطے میں اورال کے پہاڑی سلسلے میں نصب کیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بتایا کہ ایونگارڈ سسٹم موجودہ اور مستقبل کے تمام میزائل دفاعی نظاموں کو شکست دے سکتا ہے اور ان کے ذریعے روس اس ٹیکنالوجی میں دنیا کے تمام ممالک سے آگے نکل گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور چین کے پاس بھی ہائپرسونک یعنی آواز کی رفتار سے تیز سفر کرنے والے میزائل ہیں۔

 

Related Posts