loader

عمران خان کے دوست عارف نقوی کو 3 سال قید کی سزا

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Aug, 2019
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

 عارف نقوی کا شمار دنیا کے امیر اور اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات میں ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے بھی دوست ہیں۔گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز میں بھی ان کا نام آیا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی بڑے پیمانے پر بے لوث مدد کی تھی۔تاہم گزشتہ کئی ماہ سے وہ لندن میں گرفتار ہیں۔

 

اسی گرفاری کے دوران ان پر امریکہ کی طرف سے بھی کیس چل رہا ہے جبکہ عرب امارات میں بھی ایک کیس کے حوالے سے ان کا وکیل پیشیاں بھگتا رہا تھا۔ متحدہ عرب اماراتمیں تو انہیں سزا ہو گئی جبکہ لندن اور امریکہ کے کیسزکا فیصلہ ہونا باقی ہے۔متحدہ عرب امارات نے دبئی کی غیرفعال کمپنی ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو ایئر عربیہ کے مقدمے میں ان کی غیر موجودگی میں 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

 

 

 

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عارف نقوی اپنی سزا پوری کریں گے یا نہیں کیونکہ وہ ان دنوں لندن میں ہیں اور اپنی ممکنہ طور پر امریکا حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کے منتظر ہیں۔بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی کے فنانشل سینٹر واچ ڈاگ نے سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے اور ان کے پیسے ناجائز طریقے سے استعمال کرنے کے الزام میں ابراج گروپ پر 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

Related Posts