loader

کرونا سے دنیا بھر میں 30 ہزار 879 اموات، امریکا متاثرہ ممالک میں‌ سرفہرست۔

  • Created by: editor
  • Published on: 29 Mar, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

کرونا وائرس نے دنیا کو اپنے شکنجے میں لے رکھا ہے، دنیا بھر میں مزید 31 ہزار افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار سے بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار879 ہو گئی۔ امریکی صدر نے نیویارک کو قرنطینہ میں بدلنے سے انکار کر دیا، کینیڈا کی خاتون اؤل صحت یاب ہو گئیں۔دنیا میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے نمبر پر آ گیا، کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی، مزید 6 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2227 ہو گئی۔امریکی صدر نے نیویارک کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کردی، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کے کرونا ٹاسک فورس کی تجویز پر کیا، نیو یارک میں 52 ہزار سے زائد کیسز موجود ہیں جو امریکا بھر میں مریضوں کی آدھی تعداد کے برابر ہیں۔اٹلی کے بعد اسپین اور فرانس کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، اٹلی میں دس ہزار 23 افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں 5 ہزار 9 سو 82 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، چین میں مزید 5 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 3 ہزار 3 سو ہو گئی۔فرانس میں ہلاکتیں 2 ہزار 314 ہو گئیں، ایران میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 5 سو 17 ہو گئی۔ برطانیہ میں ایک ہزار 19 افراد جان سے گئے، نیدر لینڈ میں 639 اور بیلجیم میں 353 افراد مارے گئے۔ کینیڈا کی خاتون اؤل صحت یاب ہو گئیں، اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
 

Related Posts