loader

زیادہ پرانے موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین 31 دسمبر سے واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے۔

  • Created by: editor
  • Published on: 11 Dec, 2019
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

سماجی رابطوں کے حوالے سے معروف واٹسایپ اس مہینے کے آخر تک دنیا بھر میں لاکھوں موبائل فونز پر اپنی سروس بند کر دے گی۔ واٹس ایپ ان تمام پرانے موبائل فونز پر دستیاب نہیں ہوگی جو اپنی معیاد پوری کر چکے ہوں۔ زیادہ پرانے موبائل فون رکھنے والے صارفین 31 دسمبر سے اس سروس سے محروم ہو جائیں گے۔ کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی آئی فون جو آئی او ایس سیون (iOS7) سے پرانا ہو گا اس پر 31 دسمبر 2019 سے واٹس ایپ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔ معروف موبائل فون کمپنی آئی فون نے آئی فون 5 ایس اور 5 سی سن 2013 میں متعارف کرائے تھے۔ 31 دسمبر کے بعد یہ موبائل فونز بھی اس سے محروم ہو جائیں گے۔ اسی طرح اینڈرائیڈ ڈیوائس 2.3.7، جوعام طور پر جنجر بریڈ کے نام سے معروف ہے، پر بھی اس سال کے آخر سے واٹس ایپ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔ معروف ایپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی صارف جو ان پرانے فونز کا استعمال کر رہا ہے وہ اب نئے اکانٹ نہیں بنا سکتا اور نہ ہی موجودہ اکانٹ دوبارہ بحال کر سکتا ہے کیونکہ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے ایسے فونز کے لیے فیچرز بنانا بند کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق واٹس ایپ 31 دسمبر سے نوکیا سمبیان ایس 60 (Nokia Symbian S60)، بلیک بیری او ایس اور بلیک بیری (BlackBerry OS and BlackBerry) ، نوکیا ایس 40 (Nokia S40) پر بھی سروس دینا بند کر دیگا۔ اعلان کے مطابق ونڈوز موبائل آئی او ایس 7 اور اینڈرائیڈ 2.3.7 پر واٹس ایپ سروس یکم فروری 2020 سے دستیاب نہیں ہوگی۔ واٹس ایپ ہر سال باقاعدگی سے پرانے آلات پر سروس دینا بند کر دیتا ہے، جس سے صارفین نئے موبائل فون رکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

 

Related Posts