loader

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران بھگدڑ سے 35 افراد ہلاک اور 50 زخمی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 07 Jan, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں جنازے کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 35 شرکا جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر کرمان میں بھی اداکی گئی ۔ قاسم سلیمانی کی نماز جنازہمیں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔  امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا
ایرانی میڈیا کے مطابق سوگواران نے قاسم سلیمانی کی تصاویر والے پوسٹر اور ایرانی جھنڈے تھام رکھے تھے۔ اس دوران جنازے کے جلوس میں بھگدڑ مچنے اور دم گھٹنے سے درجنوں شرکا جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

Related Posts