loader

فنانس ڈویژن رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں پر 37 ارب 32 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کرے گا

  • Created by: editor
  • Published on: 29 Jul, 2019
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

  فنانس ڈویژن رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں پر 37 ارب 32 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کرے گا جس میں ایک ارب 76 کروڑ 96 لاکھ کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔

 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے اضلاع کے لئے 24 ارب، جنوبی وزیر ستان میں چائوتنگی سمال ڈیم کے لئے 26 کروڑ38 لاکھ، کوئٹہ ماسٹر پلان پر 10 کروڑ، زیارت ٹائون میں ترقیاتی کاموں کے لئے 10کروڑ، چترال میں بھونی۔

 

بوزند روڈ کی تمعیر کے لئے 30 کروڑ، ایکسپو سنٹر پشاور کے لئے 30 کروڑ ، ایکسپو سنٹر کوئٹہ کے لئے 10 کروڑ ، گوادر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے 5 کروڑ، سی پیک کے تحت گوادر سمارٹ انوائرمنٹ اور سینیٹیشن سسٹم کے لئے 10 کروڑ، ضلع گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے ایک ارب روپے وغیرہ کے لئے فنڈز مختص ہیں۔
 
 
 

Related Posts