loader

ایران میں احتجاج کے دوران پولیس کے وحشیانہ حملوں میں40 افرادہلاک 330 زخمی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 02 Dec, 2019
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو گنا اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران پولیس اور پاسداران انقلاب نے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے ایک شہرشہریار میں پولیس کے وحشیانہ حملوں میں 40 مظاہرین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جب کہ 330 زخمی ہونے کے بعد اسپتالوں میں داخل کیے گئے ۔امام حسین اسپتال لائی گئی لاشوں میں بیشتر نوجوان لڑکوں اور خواتین کی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے مظاہرین کو دانستہ طورپر نشانہ بنایا تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان کے ذریعے لوگوں کو احتجاج سے روکا جاسکے۔ پولیس کی طرف سے براہر است فائرنگ کے دوران شہریوں کے سروں میں گولیاں مار گئیں۔ لاٹھی چارج کے دوران وحشیانہ تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں مظاہرین کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ بعض مظاہرین کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی گئی جب کہ بعض کی پسلیاں اور ٹانگیں توڑی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں میں سے پہلے روز 50 اور دوسرے روز 74 زخمیوں کی سرجری کی گئی۔ 

Related Posts