loader

کے پی کے میں ایک بار پھر5.8 ریکٹر سکیل کا زلزلہ

  • Created by: editor
  • Published on: 14 Oct, 2019
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

نیوز ڈیسک انٹرنیشنل میڈیا : پیر کی صبح 5 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے سے پاکستان کے کئی علاقے تھرتھرا اٹھے
تفصیلات کے  مطابق زلزلے سے خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں میں زمین تھرتھرا اٹھی ۔ کے پی کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان تیمور علی نے بتایا کہ پشاور ، مالاکنڈ ، مردان ، چارسدہ ، اٹک اور ہزارہ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ شانگلہ ، کوہستان ، بٹگرام ، تورغر ، سوات اور ملک کے دیگر شمالی علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

Related Posts