loader

بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 30 Jun, 2020
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکی خود مختاری، سلامتی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 59 چینی اسمارٹ فونز ایپلی کیشنز پر پابندی کردی گئی ہے۔ان ایپلی کیشنز میں معروف ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک، سماجی رابطے کیلئے مشہور وی چیٹ، اور یوسی براؤزر و دیگر شامل ہیں۔واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین کشیدگی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔ یہ کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچی جب وادی گلوان میں تصادم کے دوران 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ 

Related Posts