loader

پہلی الیکٹرک سمارٹ کار ”ٹوگ ” کا 60 سالہ خواب سچ ثابت ہو گیا : ترک صدر

  • Created by: editor
  • Published on: 28 Dec, 2019
  • Category: Technology / Technology
  • Posted By: Editor

Post Info

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کا 60 سالہ خواب سچ ثابت ہو گیا ہے۔ پہلی الیکٹرک سمارٹ کار تیار کر لی ہے، اس کار کا نام ٹاگ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی طور پرپہلی الیکٹرک سمارٹ کار TOGG کی رونمائی کی تقریب میں صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی۔ یہ ملکی آٹوموبائل 2022 میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار ہوگی۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کوجہ ایلی کے علاوہ گبزے میں منعقد ہوئی۔ صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے، ہم نے گزشتہ 60 سالوں سے دیکھے گئے خواب کو پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے اور آج اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے 100 سے زیادہ ترک انجینئر دن رات کام کر رہے ہیں۔ ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی کے ڈیزائنرز اور انجینئروں کی کوششوں سے مقامی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے 100 فیصد مقامی سطح پر ہی اسے تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 

Related Posts