loader

سپین 838، برطانیہ209، ایرن میں 123 ہلاک، امریکہ متاثرہ ممالک میں سرفہرست۔

  • Created by: editor
  • Published on: 30 Mar, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار 180 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ ایک لاکھ 46 ہزار 400 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کرونا سے مزید 15 ہلاکتیں‘ مجموعی تعداد 2 ہزار 236 ہو گئی۔ امریکہ میں مزید 531 افراد میں کرونا کی تصدیق‘ اٹلی میں کرونا وائرس سے 10 ہزار 23 ہلاکتیں ہوئیں۔ سپین میں کرونا سے مزید 848 ہلاکتیں‘ مجموعی تعداد 6 ہزار 528 ہو گئی۔ سپین میں کرونا کے 5 ہزار 562 نئے کیسز آئے ہیں۔ مجموعی طور پر 78 ہزار 797 افراد متاثر ہوئے۔ ایران میں کرونا سے مزید 123 اموات ہوئیں۔ مجموعی تعداد 2 ہزار 640 ہو گئی۔ ایران میں کرونا سے مزید 2 ہزار 401 افراد متاثر ہوئے مجموعی تعداد 38 ہزار 309 ہو گئی۔ برطانیہ میں کرونا سے مزید 209 ہلاکتیں ہوئیں مجموعی تعداد ایک ہزار 228 ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں کرونا کے مزید 2433 کیسز سامنے آئے مجموعی 19 ہزار 522 ہو گئی۔ چین میں کرونا سے 5 ہلاکتیں ہوئیں مجموعی تعدادی 3300 ہو گئی۔ سعودی عرب میں ایک روز میں کرونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے تعداد 8 ہو گئی۔ سعودی عرب میں ایک روز میں 96 نئے کیسز سامنے آئے ہیں کل تعداد 1299 ہو گئی ۔ ریاست نیو یارک کے ہسپتالوں میں حفاظتی طبی سامان اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے زیادہ وائرس پھیلنے والی ریاست نیو یارک سمیت دیگر بڑے شہروں کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قرنطینہ ضروری نہیں بلکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ نیو یارک نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ جیسے شہروں کے رہائشی آئندہ 14 دنوں تک غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ مقبول ترین سیاحتی مقام اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 92 سے زیادہ ہو چکی۔ ہفتے کے روز ووہان میں دو ماہ سے بند سب وے اور ریلوے سٹیشنز کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ جبکہ چائنہ یورپ کارگو ٹرین ووہان سے طبی سامان لیکر جرمنی کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائے پی ڈی ) کے کمشنر ڈیرموٹ شیا نے بتایا کہ نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسران نوول کرونا وائرس یا اس سے ملتی جلتی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس ملک میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر کو قرنطینہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اسی طرح نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 4111 افسران کو بیمار ہونے پر ڈیوٹی سے واپس پلا لیا گیا۔ 

Related Posts