loader

پاکستان میں فری لانسرز کی بڑھتی ہوئی تعداد میں digiskills.pk نے کلیدی کردار ادا کیا

  • Created by: editor
  • Published on: 27 Aug, 2019
  • Category: Technology / Technology
  • Posted By: Editor

Post Info

 

نے اگست 2019 میں اپنے پروگرام کے چوتھے بیچ کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت فری لانسنگ ، ای کامرس مینجنینٹ ، ڈیجیٹل لٹریسی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آٹو کیڈ، ورڈ پریس، کریٹیو رائٹنگ، کوئک بکس، گرافک ڈیزائن اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے شعبوں میں ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ digiskills.pk وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے تحت اگنائٹ کی طرف سے تشکیل کردہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹریننگ پروگرام ہے جس کے ذریعے ایک سال کے قلیل عرصے میں ملک بھر میں پانچ لاکھ ٹریننگز دی جا چکی ہیں ۔ digiskills.pk ایک منفرد پروگرام ہے جس نے آمدنی

 
 
 


اور ٹریننگ حاصل کرنے والوں کی تعدادکے اعتبا ر سے پاکستان کے موجودہ تمام آن لائن ٹریننگ پروگرامز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ پروگرام کی کامیابی کے عوامل میں مارکیٹ میں طلب، منفرد مواد، کوچنگ اور سپورٹ میکنزم کے علاوہ طریقہ کار اوران کے پیچھے کار فرما معیاری جانچ پڑتال بھی ہے ۔ digiskills.pk پروگرام کی شروعات کے ساتھ ہی پاکستان میں فری لانسرز کی تعداد اور آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے

Related Posts