loader

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی

  • Created by: editor
  • Published on: 08 Aug, 2019
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

  انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 158.25 روپے سے کم ہوکر 158 روپے کا ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ہوئی تھی۔ جبکہ منگل کے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

 

منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر158 روپے 65 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالضحیٰ پر بیرون ملک سے پاکستانیوں کےڈالر بھیجنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری نظر آ رہی ہے اور روپے کے مقابلے میںڈالر کی قیمت گر رہی ہے۔

 

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے سبب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 200 ارب کی کمی واقع ہوئی ۔

Related Posts