loader

اکستان میں غربت کے خاتمہ کیلئے خوا تین، طلباء اور سمال ٹریڈرز کو انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ موبائل فونز کو تعلیم کیلئے بھی استعمال کیا جائے، میاں زاہد حسی

  • Created by: editor
  • Published on: 10 Aug, 2019
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

  پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کے خاتمہ کیلئے خوا تین، طلباء اور سمال ٹریڈرز کو انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ موبائل فونز کو تعلیم کیلئے بھی استعمال کیا جائے، 2020ء تک براڈ بینڈ کے استعمال میں 44 فیصد تیزی متوقع ہے جس سے جی ڈی پی میں 4.1 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 15 کروڑ افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں، براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین ساڑھے 55 ملین سے متجاوز ہیں، چین 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکال چکا ہے اور 2020ء تک غربت کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے جس میں انٹرنیٹ نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے جہاں دور دراز علاقوں کے رہنے والے لوگ اپنی مصنوعات ملک بھر اور دیگر ممالک میں روشناس کراتے ہیں جبکہ ترقی پذیر علاقوں کے سکولوں کو بھی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے جس سے تعلیمی نظام میں انقلاب آ گیا ہے۔

Related Posts