loader

درخت لگائیں۔ ڈپریشن سے نجات پائیں

  • Created by: editor
  • Published on: 12 Sep, 2019
  • Category: Fitness / Fitness
  • Posted By: Editor

Post Info

 درخت سٹریس اور ڈپریشن ختم کرتے ہیں ۔
نمائندہ خصوصی انٹر نیشنل نیوز :پاکستان میں ایجوکیشن پر ریسرچ کرنےو الے ادارےاصحاب صفہ کی ایک شاخ کے ڈائریکٹر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ بچوں کو درختوں کی چھاوں میں بٹھاتے ہیں ان سے پودے لگواتے ہیں اور گھاس کو پانی دلواتے ہیں ۔ یہ ان تمام بچوں پر بہت کار گر ثابت ہوا جن میں غصہ اور ایگریشن تھا ۔ اس کے ساتھ وہ بچے جوخاندانی مسائل کا شکار تھے ۔ان کو کچھ دن درختوں اور پودوں کے ساتھ رہنے کا موقع دیا گیا ۔ ان کا ڈپریشن 70 فیصد تک کم ہوا ۔
یہی تجربہ انہوں نے بیس سال سے زیادہ کے نوجوانوں پر کیا تو اس کا مزید بہتر نتیجہ حاصل ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا نےقدرتی خوبصورتی میں ایک سکون رکھا ہے ۔ ہم جیسے جیسے قدرت سے دور ہوتے جاتے ہیں ہمارا ذہن و جسم ہمارا ساتھ چھوڑتا جاتا ہے ۔ہم بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں ۔ اور زہنی سکون بھی کھو دیتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان پر اللہ کا کرم ہے کہ اس صورت حال میں رہتے ہوئے آج تک انجکشن نہیں لگوایا ۔ انہوں نے آج تک ایکسرسائز سخت کام اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شام کو جب درختوں کو پانی دیتے ہیں تو ساتھ ساتھ ان کو محسوس بھی کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن ختم کرنے کے لئے وہ بچوں کو سادہ غذا پھل دودھ اور دوسری طاقتور غذائیں بھی استعمال کرواتے ہیں ۔ ان کی مخصوص فزیو تھراپی بھی کی جاتی ہے ۔ جس سے ان کا ذہنی تناو کم ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ ان کی احساس کمتری کو بھی دور کیا جاتا ہے جو کہ اب تک ڈپریشن بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں ۔

 

Related Posts