loader

ٖفیصل آباد دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر

  • Created by: editor
  • Published on: 12 Sep, 2019
  • Category: Fitness / Fitness
  • Posted By: Editor

Post Info

فیصل آباد ۔دنیا کا تیسرا گندہ ترین شہر
نیوز ڈیسک : انٹر نیشنل میڈیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کو کچھ عرصہ قبل دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا تھا۔

فیصل آباد کی اس صورت حال کے پیش نظر انٹرنیشنل میڈیا کی تحقیق کے مطابق ہم وہ چند عوامل سامنے لائے جن کے سبب فیصل آباد کو تیسرا گندہ ترین شہر کہلایا 
اس کی وجوہات درج ذیل ہیں 
آلودہ ترین پانی ۔
فیصل آباد کو آلودہ کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ یہاں موجود فیکٹریوں اور ملوں کا ہے جن کا ضائع شدہ کیمل اور گندہ پانی نالوں بہتا ہے اور فیصل آباد شہر میں گندے نالوں کی بہتات ہے ۔ جس کے سبب زیر زمین پانی انتہائی خطرناک کیمکلز اور گندے مادوں سے بھر چکا ہے ۔ جبکہ حکومتی نا اہلی کی انتہا کہ کینال روڈ جو کہ فیصل آباد کا کچھ بہتر علاقہ تصور کیا جاتا ہے وہاں پر یکے بعد دیگرے ہیوی انڈسٹری کو جگہ دی گئی اور کئی انڈسٹریز کا ویسٹ شدہ پانی نہر میں گرتا ہے ۔ جو مزید آلودگی آلودگی کا سبب بنتاہے ۔ دنیا کے قابل استعمال پانی میں سے اٹھائیس فیصد پانی ہوزری کی صنعت کی وجہ سے آلودہ ہوتا ہے اور فیصل آباد ان ملوںکا گڑھ ہے ۔
فضائی آلودگی
فیصل آباد میں انہی فیکٹریوں کے دھویں کے سبب سانس کی بیماریاں بہت حد تک پھیل چکی ہیں ۔ نہ صرف فضائی آلودگی بلکہ اکثر شہریوں کے مطابق فضا میں بدبو کی مقدار اکثر بڑھ جاتی ہے جس کے سبب پورے شہر میں ایک خاص قسم کی بدبو پھیل جاتی ہے جس کے سبب اکثر شہریوں کو سر درد کی شکایت بھی رہتی ہے اکثر دوسرے شہر سے آنے والے شہری اس کو لازمی نوٹ کرتے ہیں ۔
زمینی آلودگی
فیصل آباد میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا سلسلہ کسی حد تک درست ضرور ہے مگر اکثر اوقات گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر پائے جاتے ہیں جو زمینی آلودگی کا سبب بنتے ہیں ۔ فیصل آباد میں نورپور کو جانے والی گلیوں میں ویسٹ مینجمنٹ کا چھوٹا کنٹینر ضرور پڑا ہے مگر اس میں اور اس کے آس پا س پڑی آلائیشں عید کے بعد عرصہ تک بدبو پھیلاتی رہیں ۔ اس کے باہر پڑی آلائیشیں اٹھا لی گئیں لیکن کنٹینر بھرا ہونے کے باوجود اس کو خالی نہیں کیا گیا ۔علاوہ ازیں عوام میں آگاہی نہ ہونے کے سبب لوگ اکثر کوڑے کو آگ بھی لگا دیتے ہیں جس سے نہ صرف فضا آلودہ ہوتی ہے بلکہ آس پاس کا پورا علاقہ بھی متاثر ہوتاہے ۔
شور کی آلودگی
فیصل آبادمیں چھوٹے محلہ جات کی اکثریت ہےجہاں پر ابھی تک فرقہ پرستی اور دوسرے مسائل کا سامنا رہتاہے ۔ جہاں مساجد میں آزان کے مقدس فریضہ کے علاوہ لاوڈ سپکیر کھول کر گھنٹوں چندہ مانگا جاتا ہے چندےکے لئے لوگوں سے اپیل کے ساتھ ساتھ ہر انے جانے والے کا نام لیا جاتا ہے جس سے آس پاس کا علاقہ متاثر ہوتاہے ۔ اس کے علاوہ سبزی بیچنے والوں سے لیکر ہر ٹھیلے والا ایک بڑا لاوڈ سپیکر لازمی رکھتا ہے ۔ اکثر شور کے باعث لوگوں کا بیٹھا محال ہو جاتا ہے ۔
فیصل آباد ہر قسم کی آلودگی کے لئے مثال بن چکاہے یہاں ہر قسم کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ۔ جن میں سر فہرست سانس کی بیماریاں دل کی بیماریاں اور ہیپا ٹائٹس سر فہرست ہے ۔
 

Related Posts