loader

پاک سری لنکا سیریز ہر حال میں پاکستان میں ہوں گی : پی سی بی

  • Created by: editor
  • Published on: 13 Sep, 2019
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

 پاک سری لنکا سیریز ہر حال میں پاکستان میں ہوں گی : پی سی بی
سری لنکن پاکستان نہ آنے کا نیا بہانہ ڈھونڈنے لگے
سپورٹس ڈیسک انٹرنیشنل میڈیا : پاکستان اور سری لنکا کی سیریز شروع ہونے سے قبل ہی ٹوسٹ میں ہے ۔ سری لنکن بورڈ نے پریس کانفرنس کے ذریعہ کہا ہے کہ پاکستان میں ان کی ٹیم کو سیکیورٹی تھریٹ موصول ہوئے ہیں جس کےسبب وہ پاکستان آنے کے فیصلے پر نظر ثانی کر رہےہیں ۔
دوسری جانب پی سی بی نے دوٹوک موقف میں وینیو نہ بدلنے کا کہ دیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن ائر مارشل پچھلے مہینے سیکویورٹی کے تمام انتظامات دیکھ کر گئے تھے جن کو فول پروف قرار دیا گیا تھا۔ اب اچانک نئی افتاد پر پی سی بی کو مزیدی پریشانیاں لاحق ہو چکی ہیں ۔
پاکستان کے اگلے دو بڑے ایونٹ جو کہ پاکستان میں کروائے جانے ہیں ان کو شدید خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں جن میں بنگلہ دیش سے سیریز اور ساتھ ہی اگلے سال پاکستان میں ہونے والا پی ایس ایل کا ایونٹ جس کے تمام میچز پاکستان مین کروائے جائیں گے ۔

Related Posts