loader

ہربل انڈسٹری کی تباہی ۔ پاکستان ایکسپورٹ کے بڑے شعبے سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

  • Created by: editor
  • Published on: 16 Sep, 2019
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

ہربل انڈسٹری کی تباہی ۔ پاکستان ایکسپورٹ کے بڑے شعبے سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

نیوز ڈیسک انٹر نیشنل میڈیا : تفصیلات کے مطابق پچھلی دور حکومت کے اقدامات کے سبب پاکستان اپنی ہربل انڈسٹری کے ذریعہ سے ایکسپورٹ کے ایک شعبے سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

پاکستان ہر سال اپنی ہربل انڈسٹری کی 70 فیصد پیداوار ایکسپورٹ کرتا تھا۔

یہ ایکسپورٹ نہ صرف پوری دنیا میں پسند کی جاتی بلکہ پاکستانی کی ایکسپورٹ کوالٹی بھی اعلیٰ معیار کی رہی ۔ ن لیگ کے دور حکومت عطائی ڈاکٹروں کے خلاف پالیسی کی آڑ میں ہربل انڈسٹری کو نشانہ بنایا گیا ۔ ہربل انڈسٹری کی ایک متاثرہ کاروباری شخصیت نے لیگی حکومت پر مبینہ طور پر ایک فارمیسی کو سپورٹ کرنے اور پاکستان میں موجود ہربل انڈسٹری اور حکمتِ طب کو تباہ کرنے کا الزام لگایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عطائی ڈاکٹر اور حکیموں کے خلاف کاروائی کرنا بلکل درست اور قابل تعریف عمل ہے۔ لیکن اس کی آڑ میں ہربل ادویات اور ہربل مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کو نشانہ بنانا بالکل غلط تھا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دوبارہ اس انڈسٹری کو سپورٹ کر کے کھڑا کر سکتی ہے اور زر مبادلہ کما سکتی ہے ۔ 

Related Posts