loader

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کے لئے جواب جمع .

  • Created by: editor
  • Published on: 16 Sep, 2019
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کے لئے جواب جمع .
نیوز ڈیسک انٹرنیشنل میڈیا : تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات بنکاک میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کو 4 ماہ کی پیش رفت پر حکام کو بریف کیا گیا، پاکستان نے گزشتہ 4 سے 5 ماہ میں اہداف کو حاصل کیا ہے۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم اس بریفنگ پر رپوٹ مرتب کر کے ممبران ممالک کو پیش کرے گی ۔ جس سے فیصلہ ہو گا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جاتا ہے یا بلیک لسٹ کیا جاتا ہے ۔
 

 

Related Posts