loader

بھارتی سپریم کورٹ کا حالات معمول پر لانے کا تاریخی حکم

  • Created by: editor
  • Published on: 16 Sep, 2019
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

بھارتی سپریم کورٹ کا حالات معمول پر لانے کا تاریخی حکم ۔
بھارتی سپریم کورٹ نے کرفیو اٹھانے اور حالات معمول پر لانے کا حکم دے دیا ہے ۔
نیوز ڈیسک انٹر نیشنل نیوز : تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کی فاشسٹ حکومت کے خلاف جاتے ہوئے حالات کو معمول پر لانے کا حکم دیا ہے ۔
سپریم کورٹ میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی کارکن اناکشی گنگولی نے کشمیر کے حالات پر درخواست دائر کی تھی ۔
سماعت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ کرفیو کے سبب چھوٹے بچے اور بچیاں نہایت برے حالات کا شکار ہیں ۔ جموں کشمیر ہائیکورٹ تک پہنچنا نا ممکن ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج نے کہا ہے کہاگر عدالت تک پہنچنا ناممکن ہو چکا ہے تو صورت حال نہایت گھمبیر ہو چکی ہے ۔ اگر حکومت نے یہ قدم نہ اٹھایا تو میں خود مقبوضہ کشمیر جاوں گا۔جس پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔اور امیدکرتے ہیں کہ ان کے ساتھ میڈیا کے نمائندے بھی جائیں گے ۔
 

Related Posts