loader

ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپ. وجوہات اور بچاو

  • Created by: editor
  • Published on: 18 Sep, 2019
  • Category: Fitness / Fitness
  • Posted By: Editor

Post Info

ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپ. وجوہات اور بچاوا
ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپا دونوں بہن بھائی ہیں ۔ موٹاپا آجائے تو ہائی بلڈ پریشر اکثر آجاتاہے ۔ ایسے افراد کو دل کی بیماری اور فالج کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد حیرت زدہ ہے ، خاص کر امریکہ میں ،صرف بلد پریشر کے تقریبا 75 ملین بالغ افرادمیں اس بیماری کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ، ان میں سے تقریبا آدھے افراد کی حالت قابو میں نہیں ہے۔ اگرآپ مختلف ہیں۔ آپ ایک مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے اور دل کا دورہ پڑنے اور فالج سے بچنے لئے آپ کو نمک اور چینی کا ستعمال محدود کرنا ہوگا ۔
یہ دو ذائقہ دار اجزاء ہائی بلڈ پریشر کے بنیادی ڈرائیور بھی ہیں اور ان کو بھی محدود ہونا چاہئے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو مکمل طور پران کے بغیر کا کھانا کھانا پڑے گا ، کیوں کہ جسم کو واقعی میں ان دونوں چیزوں میں سے کچھ کی ضرورت ہے۔ ۔
صحت مند شخص سوڈیم کی جو مقدار روزانہ استعمال کرسکتا ہے وہ حد 2،300 ملی گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ اگر آپ لیبلز پڑھتے ہیں تو ، سوڈیم کے ٪ 5 DV ڈی وی رینج میں کھانے کی اشیاءخریدیں ۔ کسی بھی چیز سے جو 20٪ DV یا اس سے زیادہ پرسنٹ پر بتائے ، اس سے پرہیز کیا جانا چاہیئے
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ، مردوں کو 37.5 گرام اور خواتین کو25 گرام سے زیادہ چینی نہیں کھانا چاہئے۔ ،
یار رکھیں کہ ایک کولڈ ڈرنک کی بوتل میں بیس چمچ چینی موجود ہوتی ہے ۔ جو موٹاپے کی سب سے بڑی وجہ بنتی ہے ۔ ہر قسم کی کولڈ ڈنکس سے پرہیز کرنا شروع کیجئے ورنہ آپ کا جسم ایک وقت پر بہت سے مسائل کا سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں ہوگا ۔
 

Related Posts