loader

بھارتی کرفیو سے سب سے زیادہ متاثر کشمیری بچے !

  • Created by: editor
  • Published on: 25 Sep, 2019
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

بھارتی کرفیو سے سب سے زیادہ متاثر کشمیری بچے !
سرینگر ، ہندوستان (اے پی پی) - چونکہ بھارت کے زیر کنٹرول کشمیرمیں بد ترین کرفیو نافظ ہے ۔ اس لئےوہاں سب سے زیادہ بچے متاثر ہیں۔ اس بحران نے متنازعہ ہمالیہ کے خطے میں لاکھوں بچوں کی تعلیم کو متاثر کیا ہے ۔بلکہ بھارتی فوج کی جانب سے بچوں پر تشدد کے بے شمار واقعات سامنے آئے ہیں ۔ جن میں دو سے چار سال کے بچوں کی آنکھوں کا ضائع ہونا بھی شامل ہے ۔
5 اگست سے ہی کشمیر میں مایوسی ، غصہ اور خوف بڑھ رہا ہے ، جب سے نریندر مودی کی ہندو قوم پرست قیادت والی حکومت نے اس خطے کی نیم خودمختاری کی حیثیت کو ختم کردیا اور کرفیو لگا کر مواصلاتی نظام کو جام کر دیا ۔
ممکنہ عدم اعتماد کو ختم کرنے کے لئے حکومت نے پہلے ہزاروں فوجیوں کو تعینات کیا۔ اس نے انٹرنیٹ تک رسائی بھی منقطع کردی ، سیاستدانوں کو نظربند کر دیا اور اسکول بند کردیئے۔
بھارتی اقدام خطے کو تباہ کن جنگ کی جانب دھکیل چکے ہیں اقوام عالم کے مایوس کن رویے کے بعد اب مسئلہ کشمیر مزید بگڑ چکا ہے ۔
 

Related Posts