loader

حوثی باغیوں کی پیشکش کا احترام کرتے ہیں : اقوام متحدہ

  • Created by: editor
  • Published on: 27 Sep, 2019
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

حوثی باغیوں کی پیشکش کا احترام کرتے ہیں : اقوام متحدہ

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے مندوب نے سعودی عرب پر تمام حملوں کو روکنے کے لئے ملک کے حوثی باغیوں کی پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے برسوں کے خونی تنازعہ کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ حوثی ، جو دارالحکومت صنعا اور یمن کے دیگر حصوں پر کنٹرول رکھتے ہیں ۔ان کے حملوں کو روکنے کی پیش کش سعودی عرب میں تیل کی ایک اہم ریفائنری پر حملے کے ایک ہفتہ بعد سامنے آئی ۔حوثیوں نے ان حملوں کا دعوی کیا تھا ، لیکن امریکہ کا کہنا ہے حملہ ایران نے کیا ۔ تہران نے اس دعوے کی تردید کی۔

Related Posts