loader

زمبابوے کے غریب لوگوں پر مغربی پابندیاں نامنظور : صدر زمبابوے

  • Created by: editor
  • Published on: 28 Sep, 2019
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

صدر مننگاگوا نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے زمبابوے پر عائد غیر قانونی اور تباہ کن پابندیوں نے ملک کی ترقی کو نمایاں طور پر سست کردیا ہے۔انہوں نے  پابندیوں کو شہریوں کےحقوق پر حملہ قرار دیتے ہوئے ان پابندیوں  کو مزید مسترد کردیا۔انہوں نے جنوبی افریقہ کے زمبابوے کے ساتھ کھڑے ہونے کی تعریف کی۔انہوں نے زمبابوے کی غریب عوام کے لئے کام کر نے کا بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں غیر قانونی معاشی پابندیوں کے تسلسل کے باوجود ہیں۔ یہ پابندیاں زمبابوے کے عوام کے انسانی حقوق کی ترقی اور ان کے معیار زندگی میں بہتری کے  لئے زہر قاتل ہیں۔یہ  پابندیاں ہماری پیشرفت کو سست کررہی ہیں ، جس سے ہماری معاشی بحالی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ان کا کہناتھا کہ  غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں کو سزا دی جا رہی ہے 

Related Posts