loader

زمین کے پھیپھڑے جل رہے ہیں ۔ایمازون تباہی کی جانب گامزن  

  • Created by: editor
  • Published on: 08 Oct, 2019
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

زمین کے پھیپھڑے جل رہے ہیں ۔ایمازون تباہی کی جانب گامزن
نیوز ڈیسک انٹرنیشنل میڈیا : برازیل کے ماحولیاتی وزیر ریکارڈو سیلز نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حقیقت میں یہاں کے کسان براہ راست تجارت سے وابستہ ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ امریکی کسان چین کو سویابین فروخت نہیں کرسکتے اور برازیل کے لئے چین کو سویابین بیچنے کا ایک موقع پیدا ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں کسان سویا بین اگانے کے لئے ایمیزون کوہی ختم کرنے کے درپے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب جنگل کی آگ نے ایمازون کے جنگلات کو ختم کرنا شروع کیا ہوا ہے دوسری جانب کسان اس کو ختم کرتے جا رہے ہیں ۔ دوسری جانب برازیل کے صدر بھی انڈسٹریل ترقی کے لئے جنگلی زمین کو استعمال کرنے کی اجازت دے چکے ہیں جس سے جنگلات کے کٹاو میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
 

Related Posts