loader

روہت شرمام کی ٹیکنیک سہواگ سے کہیں بہتر ہے : شعیب اختر

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Oct, 2019
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے روہت شرما کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی تکنیک بھارت کے لیجنڈ اوپنر وریندر سہواگ سے کہیں بہتر ہے۔ روہت نے وشاکھاپٹنم میں جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں  منعقدہ  ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اوران کی ڈبل  سنچریوں نے ہندوستان کو پروٹیز پر واضع برتری سے میچ جیتنے میں مدد دی ۔ انہوں نے روہت شرما  کا موازنہ سہواگ سے کیا ، جو اب تک کے سب سے زیادہ تباہ کن بلے بازوں میں شمار کیا جاتے ہیں۔ اختر نے بتایا کہ روہت کو جانتے ہیں وہ ہمیشہ ہندوستان کے لئے فارمیٹ میں ماہر بلے باز بننا چاہتا تھا شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کردہ ایک ویڈیو میں کہا ، "روہت شرما کے پاس وریندر سہواگ سے کہیں بہتر تکنیک ہے۔ سہواگ کے پاس صرف  جارحانہ ذہنیت اور پاور اسٹروک کی قابلیت ہے۔ 

Related Posts