loader

شکیل آفریدی کی رہائی کی اپیل سماعت کے لئے منظور

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Oct, 2019
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

پشاور ہائیکورٹ غدار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو  کو رہا کرنے کی اپیل کی سماعت کرے گی  جس نے ایبٹ آباد میں امریکیوں کی مددکی تھی۔پشاور ہائی کورٹ جلد شکیل آفریدی کیس کی سماعت کرے گی اس کے کیس کی  پہلی بار پاکستان میں کھلی عدالت میں سماعت ہوگی۔ڈاکٹر آفریدی نے ہمیشہ استدلال کیا تھا  کہ انہیں عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا ۔شکیل آفریدی کی رہائی کی امریکی اپیل مسترد ہونے کے بعد امریکہ نے پاکستان کو دی جانے والی وفاقی امداد روک دی تھی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی 2016 کی انتخابی مہم میں یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ منتخب ہونے پر ڈاکٹر آفریدی کو "دو منٹ" میں رہا کروادیں گے - لیکن ایسا کبھی نہیں ہوسکا کیونکہ پاکستان کسی طور شکیل آفریدی کو رہا کرنے ہر راضی نہیں ہے ۔ 

Related Posts