loader

ویزے کے حصول کے لئے  جعلی کاغذات کا استعمال ۔

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Oct, 2019
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ٹوکیوکا  ویزا حاصل کرنے کے لئے کم از کم 10 پاکستانی افراد نے جاپانی قونصل خانے میں جعلی دستاویزات پیش کیں۔ایف آئی اے نےپاکستان کے شہر کراچی  میں جاپانی قونصل خانے کے   سیکیورٹی چیف کی تحریری درخواست کے نتیجے میں  اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا ، جس میں جعلسازی اور جعلی  دستاویزات کے واضح ثبوت سامنے آئے اور اس کے نتیجے میں قانونی کارروائی جاری رہی۔اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو جاپانی قونصل خانے کے خط میں سیکیورٹی چیف نے ذکر کیا تھا کہ انہیں کراچی کے رہائشی کی طرف سے سیاحتی ویزا کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ جو کہ جعلی دستاویزات پر مشتمل ہے ۔ 

Related Posts