loader

مولانا فضل  الرحمٰن کو  کو لیگل نوٹس جاری۔  

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Oct, 2019
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

انتنرنیشنل میڈیا اسلام آباد: وفاقی وزیر امور و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے منگل کو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو قانونی نوٹس بھیج دیا ۔وفاقی وزیر نے ایک روز قبل جے یو آئی (ف) کے رہنما کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔وزیر نے کہا کہ فضل گذشتہ سال انتخابات میں شکست کھانے کے بعدسے اشتعال انگیز تقاریر کررہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر جے یو آئی (ف) کے رہنما اگلے 15 دن کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے تو وہ قانونی کارروائی شروع کردیں گے۔جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مولانا فضل کے خلاف کارروائی صرف مارچ کو روکنا ہے اور ان اقدامات کا مقصد صرف اشتعال انگیزی ہے ۔ جو تنازعہ کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر ہر طرح سے قانونی نوٹس بھیج سکتے ہیں ، لیکن مارچ ہوگا۔ 

Related Posts