loader

داعش  کا شامی فورسز پر حملہ

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Oct, 2019
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

امریکی حمایت یافتہ فورس اور دو شامی کارکن گروپوں کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے شمالی شام کے شہر رقیقہ شہر میں ایک حملہ کیا ہے۔گزشتہ روز  ہونے والے حملے میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کے ایک عہدے دار کو نشانہ بنایا گیا ۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب توقع کی جا رہی ہے کہ ترکی شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے گا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق داعش نے رقیقہ میں تین خود کش حملے کیے۔اس کے ساتھ ہی  فائرنگ بھی کی گئی  ۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نامی گروپ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں مزید دو آئی ایس جنگجو بھی شامل تھے جنہوں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔ 

Related Posts