loader

بغداد پر تشدد مظاہروں کے بعد استحکام کی جانب گامزن

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Oct, 2019
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

نیوز ڈیسک انٹرنیشنل میڈیا :عراقی حکومت نے حکومت مخالف مظاہرین کے مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش میں مجوزہ سماجی اصلاحات کا دوسرا پیکیج جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ دن تک ملک گیر مظاہرہ میں 110 افراد ہلاک اور 6000 زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے جاری کردہ 13 نکاتی پلان میں غریبوں کے لئے سبسڈی اور رہائش کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے تربیت اور تعلیمی اقدامات کے بارے میں مراکزکا ذکر کیا گیا ۔کابینہ کے اجلاس کے بعد ، وزیر اعظم نے اپنی اصلاحات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں ، جبکہ  تاحال عراق کا بیشتر حصہ  انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا محروم ہے ۔ عراق کا بیشتر حصہ ایک ہفتہ  کے بعد  پرسکون نظر آیا ۔پولیس ذرائع نے  بتایا کہ  عراقی سیکیورٹی فورسز نےتوڑ پھوڑ کرنےوالے  مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے ۔پولیس نے مظاہرین کی شناخت اور گرفتاری کے لئے ان کی حالیہ تصاویر جاری  کیں ہیں جن کی روشنی میں ان کی تلاش جاری ہے  

Related Posts