loader

متحدہ عرب امارات میں وٹس اپ کال پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ۔

  • Created by: editor
  • Published on: 07 Nov, 2019
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاہے کہ ان کی حکومت وٹس اپ کے ذریعے وائس کالز پر پابندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔متحدہ عرب امارات کی سائبر سکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الکویتی نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ متحدہ عرب امارات نے قومی سلامتی کے اقدامات پر بڑے ٹیکنالونی پلیٹ فارمز خصوصا فیس بک کے زیر ملکیت وٹس اپ کےساتھ اپنا تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ہم نے پہلے ہی وٹس اپ کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے۔ ہم نے مواصلات کو کنٹرول کرنے کے ریاست کے نقطہ نظر کے حوالے سے بہت سے منصوبوں میں اپنے تصور کی بہت اچھی تفہیم دیکھی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سائبر سکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ جلد ہی وٹس اپ کی وائس کال پر پابندی ختم کردی جائے گی 

Related Posts