loader

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔  

  • Created by: editor
  • Published on: 15 Nov, 2019
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد بالائی خیبر پختونخوا میں دور دور تک جبکہ پنجاب زیریں خیبرپختونخوا شمالی بلوچستان سندھ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا میں اکثرمقامات پر جبکہ پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ، سندھ ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم ابر آلود رہا تاہم حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص ، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ ، پٹن ،میرکھانی، کالام، مالم جبہ، بالاکوٹ، کاکول، دیر، چترال ، پاراچنار، دروش، پشاور، مردان ، ڈی آئی خان، کوئٹہ، بارکھان، لسبیلہ، سبی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ 

Related Posts